کوہاٹ پولیس کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت متعدد پولیس افسران تبدیل

کوہاٹ پولیس کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت متعدد پولیس افسران تبدیل

  

کوہاٹ(بیورورپورٹ) کوہاٹ پولیس کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت متعدد پولیس افسران کو تبدیل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال نے ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو یقینی بنانے اور مجرمانہ سرگرمیوں کے مؤثر سد باب کیلئے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت سات پولیس افسران کے تبادلوں کا حکمنامہ جاری کردیاہے۔ضلعی پولیس دفترسے جاری اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جرما انسپکٹر گل جنان کو ایس ایچ او تھانہ استرزئی تعینات کردیا گیا جبکہ انکی جگہ ریڈر ٹو ڈی پی او وقار احمد کو ایس ایچ او تھانہ جرما تعینات کردیا گیا ہے ،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ شکردرہ انسپکٹر عظمت خان کو ایس ایچ او تھانہ لاچی اور ایس ایچ او تھانہ لاچی محمد افضل اعوان کو ایس ایچ او تھانہ شکردرہ تعینات کردیا گیا۔علاوہ ازیں سب انسپکٹر خلیل عثمان کو پولیس لائن سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ گمبٹ اور کے ڈی اے ہسپتال کے کیجولٹی میں متعین اے ایس آئی انور شاہ کو تھانہ جرما میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ استرزئی عبدالرؤف کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔تبادلوں اور تعیناتی کا یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذالعمل ہے اور تبدیل ہونیوالے تمام پولیس افسران کو اپنی نئے جائے تعیناتی پر فوری حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -