مہمند ایجنسی میں موسم برسات کی شجر کاری مہم کا آغاز

مہمند ایجنسی میں موسم برسات کی شجر کاری مہم کا آغاز

  

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی ، موسم برسات کے شجر کاری مہم میں 3 لاکھ پچاس ہزار مختلف پودے چودہ سو ساٹھ ایکڑ زمین پر لگائی جائیگی۔ جہاں پر پانی ہوں وہاں پھلوں کے باغات اور سپغول کا تخم کاشت کرینگے۔ لوگوں کے آمدن کا ذریعہ بنے گا۔ عوام محکمہ جنگلات سے تعاؤن کر کے پودوں کی حفاظت یقینی بنائے۔ تاکہ ایجنسی سر سبز و شاداب ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے غلنئی سبزہ زار میں موسم برسات کی شجر کاری مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں ایجنسی کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد فاروق خان ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس حمید اللہ خٹک، نوید اکبر خان، فارسٹ رنجر آفیسرز نثار اکبر، محمد نذیر، ڈویژنل فارسٹ صدر صدیق اللہ کے علاوہ مقامی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے چیڑھ کا پودا لگا کر باقاعدہ موسم برسات کے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایجنسی کے مختلف تحصیلوں میں موسم برسات شجر کاری مہم کے دوران تقریباً 3 لاکھ پچاس ہزار مختلف پودے لگائینگے جس میں کیکر، پلوسہ، بیرہ، لاچی و دیگر پودے چودہ سو ساٹھ ایکڑ رقبے پر لگائینگے۔ انہوں نے مشران پر زور دیا کہ جہاں پر بھی پانی دستیاب ہوں وہاں ہم پھلدار پودوں کے باغات بھی لگائینگے۔ جس کیلئے محکمہ جنگلات مفت پودے فراہم کریگی۔ جبکہ امسال اسپغول کے تخم بھی مفت تقسیم کی جائیگی۔ جس سے پہاڑی علاقے کے لوگوں کے ذرائع آمدن بڑھ جائیگی۔ اور علاقہ بھی سر سبز و شاداب بن جائیگا۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند نے کہا کہ مقامی لوگ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ان پودوں کی حفاظت کو اپنا شعار بناکر محکمہ جنگلات کا ساتھ دے۔ تاکہ یہ پسماندہ ایجنسی سر سبز و شاداب بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کا ذریعہ معاش بھی بن جائیگا۔ ایجنسی کے تمام تحصیلوں پنڈیالئی، امبار، خویزئی، بائیزئی، پڑانگ غار، حلیمزئی، صافی، یکہ غنڈ کے مختلف علاقوں میں پودے لگائے جائینگے۔ اور پودوں و تخم کا تقسیم کار یکساں طریقے کے ساتھ ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -