مٹہ میں خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام

مٹہ میں خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان )مٹہ بیدرہ سے تعلق رکھنے والے خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر باغڈھیرئی پل کے اونچائی سے دریا ئے سوات میں چھلانگ لگادی موقع پر موجود لوگوں نے دریائے سوات سے زندہ برامد کرکے خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادی خاتون کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کی گئی تفصیلات کے مطابق مٹہ بیدرہ سے تعلق رکھنے والی خاتون (ن) زوجہ شرافت علی عمر 35سال نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر باغڈھیرئی پل سے دریائے سوات میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جن کو موقع پر موجود لوگوں نے دریا سوات سے زندہ نکال کر خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادی دریں اثناء 1122کے گاڑی اور اہلکاروں نے خاتون کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال پہنچادی جہاں پر انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -