پشاورمیں دفعہ 144 ،اسلحہ اور کالی شیشوں والی گاڑیوں پر پابندی
پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت اسلحہ کی نمائش،اسلحہ لے کر چلنے،سیاہ شیشوں والی گاڑیوں،غیر رجسٹر شدہ گاڑیوں اور جعلی نمبرز کی گاڑیوں کے یونیورسٹی کیمپس کی حدود کے اندر چلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188 تعزیرات پاکستان کے تحت سزادی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ کیلئے نافذ العمل رہے گا۔