خطاب کے دوران نعیم بھابھہ جذباتی ہوگئے‘ شریف برادران کی تعریف پر شرکاء کی تنقید

خطاب کے دوران نعیم بھابھہ جذباتی ہوگئے‘ شریف برادران کی تعریف پر شرکاء کی ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر خان بھابھہ اپنے خطاب کے دوران جذباتی ہو گئے اور کہنے لگے کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں تہمینہ دولتانہ نے ان کی انگلی کاٹ لی تھی ۔انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور جیت گئے اور آج وزارت کے منصب پر فائز ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی مہربانی ہے کہ اعتماد کرکے وزارت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ( ن) ہی کامیاب ہو گی ۔صوبائی وزیر نعیم اختر بھابھہ نے خطاب میں میاں نواز شریف اور میاں شہبازشریف کی تعریف شروع کر دی اور سیاسی باتیں شروع کردیں جس پر شرکا تقریب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طلبا وطالبات کی پوزیشنز کی تقریب میں سیاسی تقریر نامناسب ہے ۔ یہ سیاسی جلسہ نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میٹرک کے امتحانات 2017کے نتائج کی تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر نغمہ مشتاق لانگ بھی اپنے خطاب میں سیاست لے آئی تھیں جس کو شرکا نے نا مناسب قرار دیا تھابلکہ تقریب میں شریک تحریک انصاف کے ایک رہنما نے اعتراض بھی کیاتھا ۔

نعیم بھابھہ جذباتی

مزید :

ملتان صفحہ اول -