مسائل کے باوجود ملتان بورڈ کی کارکردگی بہتر رہی ‘ نعیم بھابھہ

مسائل کے باوجود ملتان بورڈ کی کارکردگی بہتر رہی ‘ نعیم بھابھہ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں ملتان بورڈ دوسرے یا تیسرے نمبر پر ہے ۔یہاں مسائل بہت زیادہ ہیں مگر پھر بھی کارکردگی بہتر ہے ۔وہ تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے امتحانات2017کے سالانہ نتائج کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کی گئی ہے ۔ محض بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر پر سزا ہونے پر افسوس ہواہے ۔ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر کی گئی ہے ۔انشااللہ انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے ۔ افسوس کا مقام ہے کہ مسلمان اکٹھے حج اور عمرہ تو کرتے ہیں مگر یہاں ایک دوسرے کی مسجد میں جاناگوارا نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ شعور پیدا کرنا ہوگا اورتعلیمی اداروں میں طلبہ کو درس دینا ہوگا کہ ہم سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔ ہمارا ایک ہی رب ‘ ایک ہی رسولؐ اور ایک ہی قرآن ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٰ شہباز شریف نے تعلیمی شعبے کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ۔ اساتذہ سمیت تمام بھرتیوں میں میرٹ کو بالائے طاق رکھا گیا ہے ۔چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے خطاب میں کہا کہ امتحانی نظام کو فول پروف بنایا گیا ہے ۔فرضی رولنمبر لگا کر انٹر بورڈ مارکنگ کرائی جاتی ہے۔ آزاد کشمیر بورڈ سمیت 9تعلیمی بورڈز ہیں ۔ہمیں خود معلوم نہیں ہوتا کہ پیپر مارکنگ کے لئے کہاں گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ ایگزامینر کے بعد سپر چیکر‘کوالٹی چیکر‘ ایگزامینر ہوتے ہیں ۔ اس صورتحال میں ری اسسمنٹ کی گنجائش نہیں رہتی ۔اگر ری اسسمنٹ شروع ہو جائے تو پھر خرابی پیدا ہوگی ۔کیونکہ بہت سے پریشر گروپ ہیں جو پریشان کریں گے ۔

نعیم بھابھہ

مزید :

ملتان صفحہ اول -