بہاولپور بورڈ میں نتائج تقریب کی جھلکیاں(نصیر احمد ناصر)

بہاولپور بورڈ میں نتائج تقریب کی جھلکیاں(نصیر احمد ناصر)

  

۔دس بجکردس منٹ پرصوبائی وزیرملک اقبال چنڑ نے کلک کرکے آن لائن رزلٹ کااعلان کیا

۔پروگرام کاآغاز تلاوت قران پاک سے کیاگیا اورقومی ترانہ بھی پیش کیاگیا۔

۔پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کواسٹیج پربٹھایاگیا

۔پولیس کے چاک وچوبنددستہ نے پوزیشن ہولڈرز کوسلامی دی

۔ لڑکیوں نے میدان مارنے کی روایت قائم رکھی ،زیادہ ترپوزیشن طالبات نے حاصل کی ۔

۔کنٹرولرامتحانات نے رزلٹ کااعلان کیا۔

۔پوزیشن ہولڈربچوں کو میڈلزپہنائے گئے جن بچوں نے پوزیشن حاصل کی ان کے تعلیمی اداروں کے ہیڈزکوبھی تعریفی اسناد اورمیڈلز پہنائے گئے ۔

۔پوزیشن ہولڈرزبچوں کے والدین اوراساتذہ نے مہمان خصوصی سے میڈلز لیتے ہوئے تصاویربنوائی۔

۔پوزیشن ہولڈرزبچوں کی اکثریت نے انٹری ٹیسٹ کو ذہین بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی سازش قراردیا۔

۔غریب خاندان کے ہونہار بچہ نے آرٹس گروپ میں میدان مارلیا۔پوزیشن ہولڈرہونہاربچے نے پاکستان فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش کااظہارکیا

۔آڈیٹوریم میں موجودبچوں کے والدین اساتذہ اورعزیزواقارب کوتقریب دکھانے کیلئے دوبڑی ملٹی میڈیالگائی گئی تھی ۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -