ٹوپی میں جے یو آئی نظریاتیش کا روہنگیا کی مسلمانوں کی حمایت میں ریلیوں کا اعلان

ٹوپی میں جے یو آئی نظریاتیش کا روہنگیا کی مسلمانوں کی حمایت میں ریلیوں کا ...

  

ٹوپی ( نامہ نگار) جے یو ائی (نظریاتی ) نے روہنگیاں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے پر امن ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ۔ ریلیاں جمعہ کے نماز کے بعد صوبہ بھر کے ہر چھوٹے اور بڑے شہر اور دیہاتوں میں منعقد ہو گا۔ اس کا فیصلہ دارالعلوم سعدیہ کوٹھا میں منعقد مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا ۔ جس کی صدرات مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص نے کیا، تفصیل کے مطابق جے یو ائی (نظریاتی ) نے برما مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے پر امن ریلیوں کے انعقاد کیا۔ اس موقع پر مجلس شوریٰ اجلاس سے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ، کہ روہنگیاں مسلمانوں پر ظلم و ستم مسلمان سربراہان کے بے حسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مسلمان ملک میں کسی ایک اقلیت کے ساتھ معمولی ظلم بھی ہو جائے تو اقوام متحدہ ، امریکہ ، اور مغربی دنیا ، میڈیااور سفارتی ذارئع سے ایساوا ویلہ بر پا کر دیتا ہے کہ ساری دنیا میں یہی ایک ہی ایشو چلتا رہتا ہے۔ جبکہ دوسری طرف بر ما میں زندہ مسلمانوں کو آگ میں پھینکا جا تا ہے۔ اور بچوں کو ٹکرے ٹکرے کر دیے جا تے ہیں۔ اور عورتوں کی عصمتیں لوٹی جاتی ہے۔ مگر نہ تو اقوام متحدہ ، امریکہ، اور نہ ہی مغربی ملکوں کے ماتھے پر شکن تک آتاہے۔ اور اسلامی سر براہان اپنی حکومت کی چلنی جانے کی خوف سے اس ظلم پر چھپ سادہ اختیار کیے ہو ئے ہیں۔ آنگ سانگ سوچی سے نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وحشی لوگ نوبل انعام کے حقدار ہو ہی نہیں سکتے ۔ اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نجیم خان ایڈوکیٹ اور گل فراز خان نے خطاب کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے ریلیوں میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -