پولیو مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،اے سی مٹہ

پولیو مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،اے سی مٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ (نمائندہ پاکستان )پولیو مہم کے دوران ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دے کوتاہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔مہم کے دوران کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔مٹہ گورنمٹ پرائمری سکول میں پولیو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر جان محمدخان منعقید ہوا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالطیف خان ،asdeoمحمد گل ،احسان اللہ، ایس ایچ او سید احمد، ڈی ایس وی ہارون رشید اوریوسی کے تمام سیکرٹریوں نے شرکت کی اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنرجان محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کے کوتاہی برداشت نہیں کرئینگے انہوں نے کہا کہ کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارائی کی جائیگی۔