”کسی کی ہار نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔“ حامد میر نے گزشتہ روز ہونے والے میچ سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ دہشت گردوں کے بارود کے بعد منہ بھی بند ہو گئے، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

”کسی کی ہار نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔“ حامد میر نے گزشتہ روز ہونے والے میچ سے متعلق ...
”کسی کی ہار نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔“ حامد میر نے گزشتہ روز ہونے والے میچ سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ دہشت گردوں کے بارود کے بعد منہ بھی بند ہو گئے، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان پہلا میچ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 20 رنز سے فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شیخ رشید کے ہاتھ میں موجود یہ لیڈیز پرس کس کا ہے؟شیخ رشید نے خود ہی راز سے پردہ اٹھادیا، ایسی بات کہہ دی کہ پورا پاکستان ہکا بکا رہ گیا

ایک جانب جہاں لوگ اس میچ کو پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان قرار دے رہے تھے تو وہیں سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے اس میچ سے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”کوئی نہیں ہارا، سب جیتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون نے مل کر لاہور میں دہشت گردی کے ڈر کی دھجیاں اڑا دیں۔ بہت بہت شکریہ آئی سی سی۔۔۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہین آج پھر ورلڈ الیون سے ٹکرائیں گے،پاکستان کو سیزیر میں0-1کی برتری حاصل

پاکستان اور کرکٹ سے پیار کرنے والا ہر پاکستانی حامد میر کے اس بیان کی حمایت کرنے پر مجبور ہے کیونکہ اس میچ نے ناصرف پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھولے ہیں بلکہ دہشت گردوں کو بھی منہ توڑ جواب دیا ہے۔

مزید :

کھیل -