پاناما نظرثانی کیس ،28 جولائی کے فیصلے میں جے آئی ٹی ارکان کی تعریف کی گئی،خواجہ حارث کا شکوہ،تعریفیں تو آپ کی بھی کافی کی ہیں،جسٹس عظمت سعیدکا جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پاناما نظرثانی کیس کی سماعت، سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں سپریم کورٹ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 28 جولائی کے فیصلے میں عدالت نے جے آئی ٹی ارکان کی تعریف کی ، سپریم کورٹ اس معاملے میں شکایت کنندہ بن گئی، جس پر جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تعریفیں تو ہم نے آپ کی بھی کافی کی ہیں،خواجہ حارث نے جواب میں کہا کہ بے شک میری تعریف فیصلے سے حذف کردیں ۔