نواز شریف کی جانب سے پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کا مقصد سپریم کورٹ کی نگرانی ہٹانے کی کوشش ہے:فواد چودھری

نواز شریف کی جانب سے پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کا مقصد سپریم کورٹ کی ...
نواز شریف کی جانب سے پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کا مقصد سپریم کورٹ کی نگرانی ہٹانے کی کوشش ہے:فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کا مقصد سپریم کورٹ کی نگرانی ہٹانے کی کوشش ہے اور ریفرنسز کے لیے مقررہ 6ماہ کی مدت ختم کرنا ہے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب مکمل طور پر شریف خاندان سے ملا ہوا ہے ،اس معاملے کا پیچھا کیا ہے اور اس کو انجام تک پہنچائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب اگر شریف فیملی کے سوا کسی اور نے کیا ہوتا تو سب جیل میں ہوتے ۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ جب جے آئی ٹی بنائی گئی تو انہوں نے عدالت کے باہر مٹھائی کھلائی تھی ،جب فیصلہ ان کے خلاف آیا تو جے آئی ٹی اور عدالت بری لگنے لگی ۔
مزید خبریں :’اگر نواز شریف وزیر اعظم رہتے تو پھر شاید پاکستان۔۔۔‘ حامد میر کا انتہائی حیران کن دعویٰ، جان کر آپ بھی سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے

مزید :

قومی -