ہیپاٹائٹس: پاکستان کا دوسرا نمبر، ہر دسواں شخص موذی مرض کا شکار
لاہور (ویب ڈیسک) ایک سروے کے مطابق مملکت خداداد پاکستان کا ہر دسواں انسان ہیپاٹائٹس جیسی موذی مرض کا شکار ہے اور پوری دنیا میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے حوالے سے پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔
یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ پنجاب ہیپاٹاٹس کنٹرول پروگرام جس کا بجٹ 2 بلین سے بڑھا کر 5.5 بلین کیا جاچکا ہے کے شروع کرنے کے حکومتی دعوﺅں کے باوجود پنجاب بھر میں بھی آئے دن اس موذی مرض کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔یہ الگ بات ہے کہ اس پروگرام کے تحت ابھی تک پورا ملک تو دور کی بات پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس متاثرہ مریضوں کا تصدیق شدہ قابل بھروسہ ڈیٹا تک اکٹھا نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ اس کے کنٹرول کے اقدامات تو بعد کا مرحلہ ہے اس صورتحال کے پیش نظر کہا جاسکتا ہے کہ آنے والے عرصہ میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد دن دگنی اور رات چوگنی سپیڈ سے بڑھے گی۔