شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ،نواز شریف کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں، نعیم الحق

شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ،نواز شریف کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں، ...
شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ،نواز شریف کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں، نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں اورنواز شریف کے احکامات پر عمل کررہے ہیں، سپریم کورٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ایل این جی میں سیف الرحمان کو بھاری کمیشن دیا جارہاہے جو وہ شریف فیملی سے شیئر کریں گے، پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ سانحہ ماڈل ٹاون اورڈان لیکس سے متعلق رپورٹ شائع کرنے کا حکم دے اور چینی سکینڈل میں شہباز شریف کا نام آنے کی سپریم کورٹ تحقیقات کرائے ،نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف اب بھی سازشوں میں ملوث ہیں ، چیئرمین نیب کو فرانس میں سفارت کی پیشکش کی گئی تھی اس لئے چیئرمین نیب کی جانب سے جان بوجھ کر غلطی والے ریفرنسز بھیجے گئے۔

مزید :

اسلام آباد -