ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسز کو پاکستان آنا راس آگیا ،لاہور میں قدم رکھتے ہی انہیں ساوتھ افریقہ سے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبر ی مل گئی

ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسز کو پاکستان آنا راس آگیا ،لاہور میں قدم رکھتے ...
ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسز کو پاکستان آنا راس آگیا ،لاہور میں قدم رکھتے ہی انہیں ساوتھ افریقہ سے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبر ی مل گئی

  

کیپ ٹاون(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے فاف ڈیو پلیسز کو تینوں فارمیٹس کیلئے کپتان مقرر کردیا ہے۔ای ایس پی این سپورٹس کے مطابق ڈیوپلیسی پہلے ہی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کر رہے تھے تاہم اے بی ڈی ویلیئرز کی جانب سے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہونے کے بعد اب ایک روزہ کرکٹ کی ذمے داریاں بھی انہیں ہی سونپ دی گئی ہیں۔تینوں فارمیٹس میں ٹیم کا قائد مقرر ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز ڈیوپلیسی کا پہلا امتحان ہو گا جہاں پروٹیز رواں ماہ دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلئے بنگلہ دیش کی میزبانی کریں گے۔ون ڈے ٹیم کی قیادت ملنے کے بعد توقع ہے کہ ڈیو پلیسی 2019 میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے اور پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں اپنی ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کریں گے۔ڈیوپلیسی فروری 2013سے ٹی ٹوئنٹی اور اگست 2016سے جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں ۔

مزید خبریں :وہ بھارتی کرکٹر جس نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سریز کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کردیا ،یہ کون ہیں ؟نام جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید :

کھیل -