پیپلزپارٹی کا این اے 120 میں کل جلسے کا اعلان،الیکشن کمیشن حلقے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں روکے، قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کا این اے 120 میں کل جلسے کا اعلان،الیکشن کمیشن حلقے میں انتخابی ...
پیپلزپارٹی کا این اے 120 میں کل جلسے کا اعلان،الیکشن کمیشن حلقے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں روکے، قمر زمان کائرہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے این اے 120میں کل جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 میں حکومتی مداخلت اورترقیاتی کام جاری ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کودرخواستیں بھی دیں وہ صرف نوٹس دے رہاہے اوریہی نوٹس عمران خان کوبھی کئی سال سے دیاجارہا ہے، الیکشن کمیشن انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی روکے، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان سب کےخلاف گفتگو کرتے ہیںچیئرمین پی ٹی آئی کودوسروں پرانگلی اٹھانے سے قبل اپنی طرف دیکھناچاہئے، ن لیگ میں دراڑوں کے بعداب بڑے بڑے خلابنتے جارہے ہیں،پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کوکمزورکرنے والے کبھی مضبوط نہیں بنتے اورسازشوں کے ذریعے ملنے والااقتدارکبھی باعث عزت نہیں ہوتا،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو منتقل ہوچکے ہیںاور سندھ حکومت کے اختیارات کو عدالت کے ذریعے اورکم کرنا درست نہیں،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو ایک افسر لگانے کا بھی اختیار نہیں ہے؟، دائرہ کار میں رہتے ہوئے ادارے کام کریں گے تو سسٹم بہتررہے گا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -