9 سال سے اپنے ملک میں میچ نہ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم نے ورلڈ الیون کو ہرا کر ایسا شاندار ریکارڈ قائم کر دیا جو کوئی ٹیم نہ بنا سکی، تفصیلات جان کرآپ خوش ہو جائیں گے

9 سال سے اپنے ملک میں میچ نہ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم نے ورلڈ الیون کو ہرا کر ...
9 سال سے اپنے ملک میں میچ نہ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم نے ورلڈ الیون کو ہرا کر ایسا شاندار ریکارڈ قائم کر دیا جو کوئی ٹیم نہ بنا سکی، تفصیلات جان کرآپ خوش ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ 8 سال سے اپنے ملک میں کرکٹ کھیلنے سے محروم پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ الیون کو پہلے میچ میں شکست دے ہوم گراﺅنڈ پر کوئی بھی ٹی 20 میچ نہ ہارنے والی واحد ٹیم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آج اتنا مزہ آیا، اتنا مزہ آیا کہ۔۔۔“ لاہور قلندرز کا کٹ بیگ اٹھائے لاہور آنے والے گرانٹ ایلیٹ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے، کل انہیں سب سے زیادہ مزہ کب آیا؟ تصویر دیکھ کر آپ کے قہقہے چھوٹ جائیں گے

آئی سی سی ورلڈالیون کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں فتح پاکستان کی 68 ویں ٹی 20 کامیابی ہے جو اس فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کی سب سے زیادہ کامیابیاں ہیں اور اس کے بعد جنوبی افریقہ کا نمبر آتا ہے جس نے کل 57 ٹی 20 میچ میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”2018ءاور 2019ءمیں یہ ٹیم پاکستان آئے گی“ صرف ایک میچ سے نحوست کے بادل چھٹ گئے، نجم سیٹھی نے دوسرے میچ سے پہلے ہی پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اپنے ملک میں یہ چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ تھا جس میں کامیابی نصیب ہوئی اور اس طرح وہ ہوم گراﺅنڈ پر کوئی بھی ٹی 20 میچ نہ ہارنے والی واحد ٹیم بن گئی۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہوم گراﺅنڈ پر زمبابوے کے خلاف 2 اور بنگلہ دیش دیش کے خلاف ایک میچ میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

مزید :

کھیل -