جائلز کلارک بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دینے آئے تو پورے سٹیڈیم میں شور مچ گیا، انہوں نے ایسا کیا پہن رکھا تھا؟ دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے” چَک دے پھٹے“

جائلز کلارک بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دینے آئے تو پورے سٹیڈیم میں ...
جائلز کلارک بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دینے آئے تو پورے سٹیڈیم میں شور مچ گیا، انہوں نے ایسا کیا پہن رکھا تھا؟ دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے” چَک دے پھٹے“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون کے سکواڈ میں شامل کھلاڑی تو یہاں آ کر پاکستانیوں کے رنگ میں رنگ ہی چکے ہیں مگر آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک بھی بچ نہ پائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آج اتنا مزہ آیا، اتنا مزہ آیا کہ۔۔۔“ لاہور قلندرز کا کٹ بیگ اٹھائے لاہور آنے والے گرانٹ ایلیٹ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے، کل انہیں سب سے زیادہ مزہ کب آیا؟ تصویر دیکھ کر آپ کے قہقہے چھوٹ جائیں گے

گزشتہ روز کے میچ میں مین آف میچ قرار پانے والے بابر اعظم کو جب ایوارڈ دینے کی باری آئی تو یہ ذمہ داری سونپی گئی جائلز کلارک کو، اور جب سٹیڈیم میں بیٹھے افراد نے انہیں دیکھا تو ایسا شور مچایا کہ آسمان ہی سر پر اٹھا لیا۔

جائلز کلارک نے یوں تو ”ولائتی“ کپڑے یعنی تھری پیس پہن رکھا تھا مگر ان کے سر پر سجی پگڑی نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا اور یہ دیکھ کر نہال ہو گئے کہ انہوں نے پاکستان کی ثقافت میں انتہائی اہمیت کی حامل پگڑی بھی سر پر سجائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”2018ءاور 2019ءمیں یہ ٹیم پاکستان آئے گی“ صرف ایک میچ سے نحوست کے بادل چھٹ گئے، نجم سیٹھی نے دوسرے میچ سے پہلے ہی پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’گورے‘ کے سر پر پگڑی اس قدر خوبصورت لگ رہی تھی کہ دیکھنے والوں نے اسے خوب سراہا اور داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

مزید :

کھیل -