”یہ شخص دوسرا میچ دیکھنے آ رہا ہے۔۔۔“ آئی سی سی کے اعلان نے پورے بھارت کو ”سوگ“ میں مبتلا کر دیا ، پاکستانیوں کو ایک اور فتح مل گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو رات 7 بجے شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آج اتنا مزہ آیا، اتنا مزہ آیا کہ۔۔۔“ لاہور قلندرز کا کٹ بیگ اٹھائے لاہور آنے والے گرانٹ ایلیٹ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے، کل انہیں سب سے زیادہ مزہ کب آیا؟ تصویر دیکھ کر آپ کے قہقہے چھوٹ جائیں گے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن بھی یہ میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم آئیں گے اور یہ سن کر پورا بھارت ہی سوگ میں مبتلا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”2018ءاور 2019ءمیں یہ ٹیم پاکستان آئے گی“ صرف ایک میچ سے نحوست کے بادل چھٹ گئے، نجم سیٹھی نے دوسرے میچ سے پہلے ہی پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری آ گئی
ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن دوسرا میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم آئیں گے جہاں وہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی سمیت دیگر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔