آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی آسٹریلیا کے عسکری و سیاسی نمائندوں سے ملاقاتیں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کی ملٹری اور سول قیادت سے ملاقات کی ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے دورے پر موجودآرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے آسٹریلیو نمائندوں سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی کی جنگ میں پاکستانی قربانیوں سے متعلق بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے سینیٹ کی خارجہ اور دفاعی امور کمیٹی سے ملاقات کی ۔انہوں نے آسٹریلیا کے جوائنٹ اینڈ پلاننگ ہیڈ کوارٹر اور آسٹریلیا کی فورس کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا ۔ملاقاتوں کے دوران آسٹریلیوی نمائندوں نے دہشت گردی کی خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کیا ۔
مزید خبریں :”برینڈن میکالم آنا چاہتے تھے مگر وہ اس لئے نہیں آئے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے حیران کن انکشاف کر دیا، پی سی بی کی ایسی جانب توجہ دلا دی جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی