نہال ہاشمی توہین عدالت کیس،حشمت حبیب پیش نہ ہو سکے،عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، معاون وکیل کامران مرتضیٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کی سماعت،ن لیگ کے سینٹر نہال ہاشمی کے وکیل حشمت حبیب بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے،ان کی جگہ معاون وکیل کامران مرتضی عدالت میں پیش ہوئے،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق دوران سماعت کامران مرتضیٰ نے کہا کہ وہ عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں،جسٹس اعجاز افضل نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کامران مرتضی صاحب! آپ اس کیس میں وکیل نہیں ہےںاورمعافی مانگنے کا بھی کوئی طریقہ ہوتا ہے ،آپ نے جو کہنا ہے تحریری طور پر کہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل اور حشمت حبیب کی عدم دستیابی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔
سپریم کورٹ کے باہر صحافی نے سینٹر نہال ہاشمی سے سوال کیا آپ نے معافی مانگ لی ہے جس پر مسلم لیگ کے سینٹر نے کہا کہ معافی مانگ لی ہے مگر اعتراف نہیں کروں گا۔