”نئی کابینہ کے سینئر وزراءبند کمروں میں آنسو بہا بہا کر کہتے ہیں کہ۔۔۔“ سینئر صحافی حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز شریف شدید پریشان ہو جائیں گی

”نئی کابینہ کے سینئر وزراءبند کمروں میں آنسو بہا بہا کر کہتے ہیں کہ۔۔۔“ ...
”نئی کابینہ کے سینئر وزراءبند کمروں میں آنسو بہا بہا کر کہتے ہیں کہ۔۔۔“ سینئر صحافی حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز شریف شدید پریشان ہو جائیں گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزیراعظم خاقان عباسی کی قیادت میں بننے والی کابینہ کے کئی سینئر وزراءبند کمروں میں، آنسو بہا بہا کر یہ کہتے ہیں کہ اگر اس پارٹی کو کوئی بچا سکتا ہے تو وہ شہباز شریف ہے، لیکن وہ کھل کر بولتے ہی نہیں، ہمارا کیا بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آج اتنا مزہ آیا، اتنا مزہ آیا کہ۔۔۔“ لاہور قلندرز کا کٹ بیگ اٹھائے لاہور آنے والے گرانٹ ایلیٹ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے، کل انہیں سب سے زیادہ مزہ کب آیا؟ تصویر دیکھ کر آپ کے قہقہے چھوٹ جائیں گے

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ”میں وہ بات بتا رہا ہوں جو پچھلے دنوں میں بننے والی نئی کابینہ کے کئی سینئر وزراءنے کی ہے۔ وہ بند کمروں میں اپنے لب و لہجے میں انتہاءدرجے کی تشویش طاری کر کے اور آنکھوں میں آنسو لا کر کہتے ہیں کہ ہماری پارٹی کو اگر کوئی بچا سکتا ہے تو وہ شہباز شریف بچا سکتا ہے، لیکن وہ کھل کر بولتے نہیں، تو ہمارا کیا بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”2018ءاور 2019ءمیں یہ ٹیم پاکستان آئے گی“ صرف ایک میچ سے نحوست کے بادل چھٹ گئے، نجم سیٹھی نے دوسرے میچ سے پہلے ہی پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

ان کی گفتگو سن کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) تو نواز شریف کو نہیں بچا سکتی البتہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کو بچا سکتے ہیں، اگر وہ شہباز شریف کی یہ بات مان لیں کہ ریاستی اداروں کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ لڑائی نہ کریں اور الیکشن 2018ءکا انتظار کریں۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

اسلام آباد -