پنجاب اسمبلی میں نواز شریف کے حق میں قرارداد منظور،اپوزیشن ارکان کی مخالفت و نعرے بازی

پنجاب اسمبلی میں نواز شریف کے حق میں قرارداد منظور،اپوزیشن ارکان کی مخالفت و ...
پنجاب اسمبلی میں نواز شریف کے حق میں قرارداد منظور،اپوزیشن ارکان کی مخالفت و نعرے بازی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں نواز شریف کے حق میں قرارداد منظور،اپوزیشن ارکان کی قرارداد کی مخالفت و نعرے بازی،میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن طاہر خلیل سندھو نے پیش کی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے ،جمہوریت کیخلاف ہر سازش کو بے نقاب کیا جائے ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان سی پیک و دیگر اہم منصوبوں پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اورنواز شریف کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، اپوزیشن رکن عارف عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن والے کرپٹ ہیں ۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر آمنے سامنے آ گئے ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی اس طرح دھکم پیل کے دوران ایم پی اے وحید گل کی طبیعت خراب ہو گئی۔

مزید :

لاہور -