کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی میں کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی، ڈاکٹر آصف کرمانی

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی میں کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی، ڈاکٹر آصف ...
کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی میں کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی، ڈاکٹر آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کے کاغذات اور اثاثوں میں کوئی بے ضابطگی نہیں نکلی اورمخالفین کلثوم نواز کیخلاف عدالت میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے جس پر عدالت نے مخالف فریقین کی درخواستیں مسترد کر دیں، مسلم لیگ ن کے سینٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالف فریقین نے 3 جگہوں پر کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کئے تھے،دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھاانہوں نے کہامریم نواز بہترین انتخابی ذمہ داری نبھا رہی ہیں اوراین اے 120 کے عوام نے مریم نواز کا بہترین استقبال کیاہے، ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ہمارے ہاتھ کل بھی صاف تھے اور آج بھی صاف ہیں، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اس کا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف مشاورت سے کرتے ہیں،ہم پر کسی قسم کا ریکارڈ جلانے کاالزام ثابت نہیں ہوا،ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ وہ جہاں مرضی آئے یا جائے۔

مزید :

لاہور -