چوہدری نثار میرے بڑے ہیں، ان کی بہت عزت کرتی ہوں :مریم نواز

چوہدری نثار میرے بڑے ہیں، ان کی بہت عزت کرتی ہوں :مریم نواز
چوہدری نثار میرے بڑے ہیں، ان کی بہت عزت کرتی ہوں :مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنماءمسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار میرے بڑے ہیں میرے والد کے قریبی ساتھی ہیں ، میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں، ان کا اظہار خیال کرنے کا اپنا انداز ہے۔

حلیمہ یعقوب سنگاپور کی پہلی خاتون صدر منتخب
رہنما مسلم لیگ مریم نواز نے جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیرا عجاز ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں صدر جو یو پی  نے انہیں  این اے 120 میں اپنی پارٹی کی جانب سے  مسلم لیگ(ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی  بھرپور حمایت کرنے  کا یقین دلایا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام سے میرا پرانا تعلق ہے ، میں نے اس سے پہلے بھی اس حلقے میں انتخابی مہم چلائی ہے۔ این اے 120 میں سرکاری وسائل کے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کون سے سرکاری وسائل؟ سڑکیں تو ہر جگہ بن رہی ہیں, ہار کے خوف سے بہانے تلاش کرنا مسلم لیگ (ن) کے مخالفوں کی پرانی عادت ہے, سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں آکر ہمارا مقابلہ کریں ،حلقے میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں۔سٹرکیں پورے ملک میں بن رہی ہیں جبکہ ترقیاتی کام ہر جگہ جاری ہیں ، سیاسی مخالفین بیان بازی کی بجائے میدان میں آکر ہمارا مقابلہ کریں۔چوہدری نثار کے حوالے سے سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ میرے بڑے ہیں اور میرے والد کے قریبی ساتھی ہیں میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں ، ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں بس ان کا اظہار خیال کا اپنا ہی انداز ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -