پہلاقدم اٹھ گیا ،اب پاکستان میں کرکٹ کو دوسرے شہروں میں لے جانا ہد ف ہے:ڈیوڈرچرڈسن

پہلاقدم اٹھ گیا ،اب پاکستان میں کرکٹ کو دوسرے شہروں میں لے جانا ہد ف ...
پہلاقدم اٹھ گیا ،اب پاکستان میں کرکٹ کو دوسرے شہروں میں لے جانا ہد ف ہے:ڈیوڈرچرڈسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈرچرڈسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے ،پہلاقدم اٹھ گیا ،اب پاکستان مٰیں کرکٹ کو دوسرے شہروں میں لے جانا ہد ف ہے

خیبرپختون خواکی حکومت کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی بنانے کے ایم ایو سائن کریں گے:نجم سیٹھی

لاہورمیں پی سی بی کے چئیرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے کہ پی ایس ایل کے میچز بھی پاکستان میں ہوں۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سیکورٹی ایجنسیوں کی بھی تعریف کی ۔ڈیوڈرچرڈسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان دوبارہ آکر بہت اچھا لگا۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہورلڈالیون کے دورے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے سفر کا آغاز ہو جائے گا۔

مزید :

کھیل -