روس میں بم کے اطلاعات کے بعد عوامی مقامات سے 20ہزار افراد کا انخلا

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی دارلحکومت ماسکو میں عوامی مقامات پر بم کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے20ہزار افراد کو نکال لیا، تاحال کسی بھی عوامی مقام سے بم ملنے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
بوڑھے والدین کو کندھوں پر اٹھائے7دن بعد روہنگیا نوجوان بنگلہ دیش پہنچ گیا
روسی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے30شابنگ سینٹرز، ریلوے سٹیشنز اور یونیورسٹیز سے 20ہزار افراد کو بم کی اطلاعات کے بعد باہر نکال دیا ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں عوامی مقامات پر بیک وقت بم دھماکوں کی اطلاعات تھیں تاہم کسی بھی جگہ سے تاحال کوئی بم برآمد نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق یہ ٹیلفونک دہشت گردی ہے لیکن ہم ایسی خبروں کے حوالے سے تحقیق کر رہے ہیں ۔
ایمرجنسی سروسز کے مطابق عوامی مقامات پر بم کی موجودگی کی خبروں کے بعد پولیس حکام ، بم ڈسپوزل ماہرین اور کھوجی کتوں کی مدد سے ان مقامات کی تلاشی لی جارہی ہے۔
بم کی موجودگی کی اطلاعات ماسکو کے تین بڑے ریلوے سٹیشنز، ایک درجن سے زائد شابنگ مالز، ماسکو سٹیٹ یونیورسٹی سمیت تین بڑی یونیورسٹیز اور ماسکو سٹیٹ انسیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشن کے بارے میں تھیں ۔
Очередная эвакуация. БЦ "Город столиц" и ТЦ Афимолл, Москва-Сити. Угроза взрыва, говорят, ждут кинологов. pic.twitter.com/2aE8XmWoCL
— Тихомирова Ольга (@TikhomirovaON) September 13, 2017
تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بم کی اطلاعات کے بعدریلوے سٹیشنز پر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے جب کہ تما م ریل گاڑیوں کو شہر سے باہر روک دیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی تصاویر میں مختلف جگہوں پر لوگوں کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے۔
В Москве эвакуировали три ТЦ и три вокзала #Москва #эвакуацияhttps://t.co/DKH8HUHfsy pic.twitter.com/wUOPuyHfHW
— Спектр (@spektronline) September 13, 2017
واضح رہے کہ بم حملوں کی ایک اطلاع گذشتہ ہفتے بھی دی گئی تھی جس کے دوران روس کے22شہروں سے45ہزار سے زائد لوگوں کو نکالا گیا تھا اور ایسی ٹیلی فون کالز یوکرائن سے موصول ہوئی تھیں ۔
Эпидемия анонимных звонков о минировании в России. Эвакуация ТЦ Метрополис в Москве. А здесь о том, что происходит: https://t.co/rpRIh34ksc pic.twitter.com/2ZLUWkzubQ
— Business FM (@Radio_BFM) September 13, 2017
دہشت گردی کی بے بنیاد اور غلط خبریں دینے پر روسی قانو ن کے تحت پانچ سال تک قید ہو سکتی ہے، تازہ ترین ٹیلی فون کالز کے حوالے سے بھی حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
\
Эвакуация из за анонимного звонка. Киевская pic.twitter.com/CUkj5Y83CO
— Екатерина Шишкова (@kattyshishkova) September 13, 2017