چین کا بھارت کے ساتھ دریائے برہم پترا کا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے دریائے برہم پترا کا ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا بھارت کیساتھ شیئر کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
قوانین کی خلاف ورزی : فیس بک پر 14لاکھ 40ہزار ڈالر جرمانہ عائد
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک عرصہ تک انہوں نے دریا کے ڈیٹا پر بھارت کیساتھ تعاون کیا ہے لیکن اب چینی سائیڈ پراپ گریڈیشن کے کام کی وجہ سے فوری طور پر بھارت کیساتھ ڈیٹا شیئر نہیں کیاجا سکتا۔واضح رہے کہ دریائے برہم پترا چینی علاقے تبت سے نکلتا ہے اور بھارتی ریاستوں اروناچل پردیش اور آسام میں بہتا ہے جبکہ گزشتہ ماہ بھارتی ماہرین نے کہا تھا کہ ڈوکلم کے مسئلے کی وجہ سے چین نے ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا روک لیا ہے۔