اس طرح کے مقابلوں سے نئے کھلاڑیوں کوسیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے:سرفراز احمد

اس طرح کے مقابلوں سے نئے کھلاڑیوں کوسیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے:سرفراز احمد
اس طرح کے مقابلوں سے نئے کھلاڑیوں کوسیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے:سرفراز احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلوں سے نئے کھلاڑی کو سیکھنے کا بہت مواقع ملتے ہیں,آج بھی ہم نے فیلڈنگ میں غلطیاں کی ہیں ،ٹارگٹ کم نہیں تھا مگر ہاشم آملہ نے بہترین بلے بازی کی۔

’’ بھارت کا وہ سپن باؤلر جو دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرواتا ہے‘‘ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ انڈیا کے موقع پر ہندوستانی ٹیم وارم اَپ میچ میں اپنا’’خفیہ ہتھیار‘‘ سامنے لے آئی
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دورہ ورلڈ الیون میں آج ہونے والی میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہاشم آملہ بہت اچھا کھیلے ،انہوں نے شروعات سے لے کر میچ کے اختتام تک میچ کو سنبھالے رکھا۔ہم سے فیلڈنگ میں کچھ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں،تاہم اگلے میچ میں ہم یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔باﺅلنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پر اب آپ یارکر کے علاوہ لینتھ بال بھی کر سکتے ہیں۔
واضح رہے آج کھیلے گئے میچ میں ورلڈ الیون نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

مزید :

کھیل -