بھارت کی انویسٹمنٹ کا اصل مقصد افغانستان کی خیرخواہی نہیں، کل شام نیویارک جارہاہوں ، خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی افغانستان میں انویسٹمنٹ کا اصل مقصد افغانستان کی خیر خواہی نہیں ہے بلکہ افغانستان میں بھارت کا کردار اقتصادی شعبے میں ہوگا۔کل شام نیو یارک جا رہا ہوں، امریکا میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کروں گا۔
سینیٹر ساجد میر کی وفاقی وزرا کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،مولانا ابوتراب کی بازیابی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت
نجی ٹی وی ""جیونیوز"" کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ“میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کا سیاسی کردار نہیں ہوگا،افغان وزیر خارجہ سے میری بات ہوچکی ہے،افغانستان میں بھارت کا کردار اقتصادی شعبے میں ہوگا۔ تاہم بھارت کے سیاسی کردار سے متعلق بھی بات ہوئی ہے۔ امریکا نے بھی واضح کیا ہے کہ افغانستان میں بھارت کا سیاسی کردار نہیں ہے۔ ہماری کوششوں کے نتائج اچھے نکل رہے ہیں ،توقعات سے زیادہ ہمارے موقف کو پذیرائی ملی ،تینوں ممالک نے ہماری قربانیوں کو تسلیم کیا۔افغان مسئلے کا علاقائی حل نکالنے کی ضرورت ہے، افغان مسئلے کا فوجی حل مزید پیچیدگیاں پیدا کرے گا۔افغانستان کی صورتحال سے متاثرہونیوالے ممالک اس کا حل ڈھونڈیں۔ افغان مسئلے پر وزیراعظم کو بریف کرچکا ہوں۔قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے بھی یہ معاملہ رکھاجائےگا۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بتا یا کہ کل شام نیویارک جارہاہوں، امریکا میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کروں گا۔ دیگر ممالک کے ساتھ بھی امریکا میں ملاقاتیں ہونگی۔