ایپل کے نئے آئی فون X کی قیمت دراصل کتنی ہو گی؟ دنیا کا مہنگا ترین فون بن گیا، قیمت آپ کے بھی ہوش اڑا دے گی

ایپل کے نئے آئی فون X کی قیمت دراصل کتنی ہو گی؟ دنیا کا مہنگا ترین فون بن گیا، ...
ایپل کے نئے آئی فون X کی قیمت دراصل کتنی ہو گی؟ دنیا کا مہنگا ترین فون بن گیا، قیمت آپ کے بھی ہوش اڑا دے گی

  

کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف امریکی کمپنی ایپل نے ”آئی فون ایکس“ لانچ کر کے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ تو برپا کر دیا ہے لیکن اس کیساتھ ہی اس کی قیمت سن کر لوگوں کے ہوش بھی اڑ گئے ہیں اور اس حوالے سے انٹرنیٹ پر طرح طرح کے مزاحیہ خاکے بننے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آج اتنا مزہ آیا، اتنا مزہ آیا کہ۔۔۔“ لاہور قلندرز کا کٹ بیگ اٹھائے لاہور آنے والے گرانٹ ایلیٹ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے، کل انہیں سب سے زیادہ مزہ کب آیا؟ تصویر دیکھ کر آپ کے قہقہے چھوٹ جائیں گے

کیلیفورنیا میں ایپل کے ہیڈ آفس کے سٹیو جابز تھیٹر میں ایک تقریب کے دوران یہ نیا آئی فون پیش کیا گیا اور اس کے ساتھ آئی فون 8 اور آئی فون 8Plus بھی متعارف کرائے گئے۔ آئی فون ایکس 128 اور 256 جی بی سٹوریج کیساتھ فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا اور ایپل کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ 256 جی بی سٹوریج کے حامل آئی فون ایکس کی قیمت 1600 ڈالرز (تقریباً ایک لاکھ 68 ہزار 616پاکستانی روپے ) ہے۔

اسی طرح 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ فروخت کیلئے پیش کئے جانے والے آئی فون ایکس کی قیمت 999 ڈالرز (تقریباً ایک لاکھ 5 ہزار 279 پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے اور یوں آئی فون ایکس 256 جی بی اب تک کا فروخت کیلئے پیش کیا جانے والا سب سے مہنگا فون بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”2018ءاور 2019ءمیں یہ ٹیم پاکستان آئے گی“ صرف ایک میچ سے نحوست کے بادل چھٹ گئے، نجم سیٹھی نے دوسرے میچ سے پہلے ہی پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

آئی فون ایکس کے فروخت سے قبل آڈر 27 اکتوبر سے بک کیے جائیں گے جبکہ اس کی ڈلیوری3نومبر سے شروع ہو گی اور ابتدائی آرڈرز مکمل کرنے کے بعد کافی عرصے سے یہ دوبارہ دستیاب نہیں ہو گا۔ آئی فون ایکس کو چارج کرنے کیلئے اب تاروں والے چارجر کی بھی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ وائرلیس چارجر بھی متعارف کروا دیا گیاہے جو کہ بیک وقت موبائل فون کے ساتھ ساتھ ،ایئرپوڈ اور گھڑی کو بھی چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی فون ایکس کی بیٹری آئی فون 7 کے مقابلے میں دو گھنٹے زیادہ چل سکے گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -