”خاور مانیکا کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب ۔۔۔“صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے آئی جی اور آرپی او کو بھی کلین چٹ دیدی

”خاور مانیکا کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب ۔۔۔“صوبائی وزیر اطلاعات فیاض ...
”خاور مانیکا کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب ۔۔۔“صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے آئی جی اور آرپی او کو بھی کلین چٹ دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ خاور مانیکا کے معاملے میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور احسن گجر نے کسی پر دباﺅ نہیں ڈالا ،انکوائری کی رپورٹ کے بعد تمام باتیں غلط ثابت ہو چکی ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خاور مانیکا کے معاملے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور احسن گجر نے کسی پر دباﺅ نہیں ڈالا ،انکوائری رپور ٹ میں تمام چیزیں غلط ثابت ہوئیں۔وزیر اعلیٰ نے آئی جی ، آرپی او یا ڈی پی او کو معافی مانگنے کا نہیں کہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کا وزیر اعلیٰ کسی بھی پولیس افسر کے ساتھ میٹنگ کر سکتا ہے ۔رضوان گوندل کا تبادلہ محکمہ جاتی کارروائی پر کیا گیا ہے نہ کہ وزیر اعلیٰ کے کہنے پر ان کو تبدیل کیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -