حکومتی اخراجات میں بچت کا امکان،چند ہفتوں میں کابینہ کے چار اجلاس ہو چکے ،ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا :فرخ سلیم

حکومتی اخراجات میں بچت کا امکان،چند ہفتوں میں کابینہ کے چار اجلاس ہو چکے ...
حکومتی اخراجات میں بچت کا امکان،چند ہفتوں میں کابینہ کے چار اجلاس ہو چکے ،ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا :فرخ سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار فرخ سلیم نے کہا کہ اس سال حکومتی اخراجات میں بچت کا امکان ہے، ابھی حکومت بنے چار ہفتے پورے نہیں ہوئے اور کابینہ کے چار اجلاس ہو چکے ہیں، ایسا پہلے کسی حکومت میں نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ہم نیوز ‘‘ کے پروگرام میں گفتگو  کرتے ہوئے فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کا فوری طور پر 16 سے زائد ٹاسک فورسز بنا لینا ایک اچھا قدم ہے،ابھی حکومت بنے چار ہفتے پورے نہیں ہوئے اور کابینہ کے چار اجلاس ہو چکے ہیں، ایسا پہلے کسی حکومت میں نہیں ہوا۔

فرخ سلیم نے بتایا کہ نئی حکومت کا فوری طور پر 16 سے زائد ٹاسک فورسز بنا لینا ایک اچھا قدم ہے،حکومت کو بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے کام کرنا چاہیے کیونکہ  پاکستان میں یہ بہت عام ہے اور اس کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دینا بھی غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت شریف خاندان بہت مشکلات سے گزر رہا ہے لیکن جو حقائق ہیں ان اسے انکار ممکن نہیں، دو یقینی حقائق سب کے سامنے ہیں،ایک تو یہ کہ ملکی خزانے پر ڈاکا ڈالا گیا اور دوسرا وہ جائیدادیں جو شریف خاندان کی ملکیت ہیں،ان کا کوئی حساب کتاب نہیں دیا گیا ،انہیں ان سوالوں کا جواب تو دینا ہو گا ۔