بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد مریم نواز کی انتہائی غم کے عالم میں تصویر سامنے آگئی،دیکھ کر آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں گے

13 ستمبر 2018 (00:24)

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ روز موت کی خبر سن کر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہو گی ،اڈیالہ جیل میں جب یہ خبر نواز شریف اور مریم نواز کو ملی تو وہ بھی اس افسوسناک خبر سے شدید دکھی ہو گئے اور مریم نواز زار قطار رونا شروع ہو گئیں ۔حکومت نے جذبہ ہمدردی کے تحت نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو پے رول پر رہائی دے اور پے رول کی مدت میں تین دن کی توسیع کردی ہے ۔رہائی ملنے کے بعد تینوں افراد جاتی عمرہ میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں کل شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لے کر آئیں گے ۔اس وقت جاتی عمرہ میں شدید رنج و الم کے مناظر ہیں ،شریف خاندان کے لوگ بیگم کلثوم نواز کے اہل خانہ سے مل کر اپنے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں ۔اس دکھ کی گھڑی میں مریم نواز کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ شدید غمزدہ دکھائی دے رہی ہیں ۔

صحافی مرتضی علی شاہ نے مریم نواز کی تصویر شیئر کی جس میں وہ شدید رنجیدہ دکھائی دے رہی ہیں ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیغام لکھا کہ مریم نواز کی والدہ کے انتقال پر دکھ ہے ،یہ تصویر پاکستانی سیاست کی ٹریجڈی کا منظر پیش کر رہی ہے ۔مریم نواز جیل کی سلاخوں کے پیچھے اس لیے ہیں کہ انہوں نے اپنے باپ کا ساتھ بہادری کے ساتھ دیا ۔

مزیدخبریں