نواز شریف پیرول پر رہائی سے زیادہ کی خواہش نہیں رکھتے،حکومت نے جھوٹ کا سہارا لیا تو عوام مایوس ہوں گے :مظہر عباس

نواز شریف پیرول پر رہائی سے زیادہ کی خواہش نہیں رکھتے،حکومت نے جھوٹ کا سہارا ...
نواز شریف پیرول پر رہائی سے زیادہ کی خواہش نہیں رکھتے،حکومت نے جھوٹ کا سہارا لیا تو عوام مایوس ہوں گے :مظہر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار اور صحافی مظہر عباس نے کہا ہے کہاس وقت نواز شریف کے لیے انتہائی دکھ کے لمحات ہیں، یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ پیرول پر رہائی سے زیادہ کی خواہش نہیں رکھتے،لوگ حکومت کا ساتھ اس وقت  دیں گے جب ان  سے سچ بولا جائے گا، اگر جھوٹ کا سہارا لیا گیا توعوام صرف مایوس ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ  حکومت کو پہلے حقیقت بیان کرنی چاہیے تھی، موجودہ حکمرانوں کو عوام کو اعتماد میں لے کر ان مشکل فیصلوں سے آگاہ کرنا چاہیے جو  ملکی حالات کے باعث انہیں کرنے پڑیں گے،لوگ حکومت کا ساتھ اس وقت  دیں گے جب ان  سے سچ بولا جائے گا، اگر جھوٹ کا سہارا لیا گیا توعوام صرف مایوس ہوں گے۔