A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات آج بدترین حالت میں ہیں: روس

امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات آج بدترین حالت میں ہیں: روس

Sep 13, 2018 | 00:40:AM

ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے امریکا کی پہلے پابندیاں عائد کرنے اور پھر مذاکرات کی پالیسی کی سخت مذمت کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لاؤروف کا یہ موقف دونوں ملکوں کے درمیان پھر سے جنم لینے والی کشیدگی اور تناؤ کے بیچ سامنے آیا ہے۔روس کے شہر ولادیوستوک میں ایک اقتصادی فورم کے ضمن میں خطاب کرتے ہوئے لاؤروف کا کہنا تھا کہ زیادہ تر حالات میں امریکا واقعتا بات چیت شروع کرنے کے لیے مستعد نہیں ہوتا۔روسی وزیر خارجہ کے مطابق امریکی ابتدا میں پابندیوں کا اعلان کرتے ہیں، پھر مزید پابندیوں کا اور پھر محض مذاکرات کی طرف چلے جاتے ہیں۔لاؤروف کے مطابق معاملہ صرف روس اور امریکا کے تعلقات تک محدود نہیں جو آج بدترین حالت میں ہیں، یہ ہی معاملہ شمالی کوریا اور یورپی یونین کے ساتھ رہا اور چین کے ساتھ بھی تجارتی جنگ چل رہی ہے۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہم طویل میعاد میں اس پالیسی کے کامیاب ہونے کی توقع رکھیں۔

مزیدخبریں