بھارت،نظام دکن کے قیمتی طلائی ٹفن کو چوری کرنے والے 2چورگرفتار

بھارت،نظام دکن کے قیمتی طلائی ٹفن کو چوری کرنے والے 2چورگرفتار
بھارت،نظام دکن کے قیمتی طلائی ٹفن کو چوری کرنے والے 2چورگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں پولیس نے کہاہے کہ سابق حکمران نظام دکن کے ہیرا جڑے طلائی ٹفن کو چرانے والے چور اس ٹفن کو اپنے کھانے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق 3 کلو وزنی ان اشیا کی قیمت تقریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے، اشیا آخری نظام بادشاہ میر قاسم علی خان کی ملکیت تھیں۔ ایک زمانے میں وہ دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔واضح رہے کہ اسی خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک تلوار ایک اور میوزیم سے دس سال قبل چوری ہو گئی تھی۔پولیس نے الزام عائد کیا کہ دونوں افراد چوری شدہ سامان کے خریدار کو تلاش کرنے کی امید پر مغربی شہر ممبئی بھاگ گئے تھے جہاں وہ چند دنوں سے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ’تصوراتی زندگی‘ گزار رہے تھے۔ممبئی میں چوری والے سامان کا خریدار نہ ملنے کے بعد وہ واپس حیدر آباد آ گئے جہاں انھیں ایک بڑی تلاش کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کو ابتدائی طور پر انھیں پہنچانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انھوں نے نظام دکن کے محل میں لگے تمام 32 سی سی ٹی وی کیمروں کو بند کر دیا تھا تاہم وہ محل کے قریب لگے ہوئے ایک دوسرے کیمرے کی زد میں آ گئے جہاں وہ ایک موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ انھوں نے چند دن پہلے وہ موٹر سائیکل تلاش کر لیا جس نے انھیں ان چوروں کو پہنچانے میں مدد کی۔برآمد کی جانے والی اشیا نظام میوزیم کے حوالے کی جائیں گی جسے سنہ 2000 میں عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔یہ چیزیں نظام میوزیم میں تھیں جس کا افتتاح سنہ 2000 میں کیا گیا تھا۔ اس کے نوادرات میں میر عثمان علی خان کو سنہ 1937 میں دیے گئے بیش قیمتی تحائف شامل ہیں۔عثمان علی خان انڈیا کی سب سے بڑی ریاست حیدرآباد کے حکمران تھے۔ ان کا انتقال سنہ 1967 میں ہوا تھا۔ان کے مشہور زمانہ خزانے میں یعقوبی یعنی سفید ہیرا بھی شامل تھا جو ایک انڈے کے برابر تھا اور اسے دنیا میں موجود پانچواں سب سے بڑا ہیرا کہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ دوسرے جواہرات بھی ان کے خزانے میں شامل تھے۔