امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر صحافی’’ بوب ووڈورڈ ‘‘ کی کتاب فروخت کے لیے مارکیٹ میں آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر صحافی’’ بوب ووڈورڈ ‘‘ کی کتاب فروخت کے لیے مارکیٹ ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر صحافی’’ بوب ووڈورڈ ‘‘ کی کتاب فروخت کے لیے مارکیٹ میں آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر صحافی بوب ووڈورڈ کی کتاب فیئر، ٹرمپ ان دی وائٹ ہاؤس کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ کتاب میں صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں گزارے 20 ماہ کی کہانی بیان کی گئی ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن میں ایک بک سٹور نے کتاب کی فروخت شروع کر دی، کتاب میں صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں گزارے 20 ماہ کی کہانی بیان کی گئی ہے، صحافی ووڈورڈ نے صدر ٹرمپ کے عملے کے حوالے سے انکے رویئے کے بارے میں لکھا ہے۔عملے کے مطابق صدر غصے میں سخت زبان استعمال کرتے ہیں اور اکثر سوچے سمجھے بغیر فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے گزشتہ برس شام کے صدر بشار الاسد کو قتل کرنے کا حکم دے دیا تھا جسے وزیردفاع جیمز میٹس نے نظر انداز کر دیا۔