بھارت، کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،6افراد ہلاک،متعدد زخمی

بھارت، کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،6افراد ہلاک،متعدد زخمی
بھارت، کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،6افراد ہلاک،متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بجنور(آئی این پی )بھارت ریاست اتر پردیش میں موہیت پیپر مل اینڈ کیمیکل پلانٹ میں میتھین گیس کا ٹینک پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں وہاں کام کرنے والے 6افراد جل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور میں واقع موہیت پیپر مل اینڈ کیمیکل پلانٹ میں میتھین گیس کا ٹینک پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں وہاں کام کرنے والے 6افراد جل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔مرنے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھاکر فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو نکال لیا جبکہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیاجہاں ان کا علاج جاری ہے۔