ایران پر امریکی پابندی، بھارت کے لئے آئل کی درآمد سوالیہ نشان بن گئی 

13 ستمبر 2018 (01:00)

واشنگٹن(این این آئی) ایک سینئر امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کسی بھی ملک کو ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے کی چھوٹ نہیں دے رہا اور یہ پابندیاں بھارت پر بھی عائد ہوں گی۔

عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری سٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز صحافیوں کی ایک کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ایران میں بھارت کے اشتراک سے تیار ہونے والی چابہار بندرگاہ پر بھی لاگو ہوں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکی پابندیوں کے پیشِ نظر کسی بھی مخصوص ملک کو پسِ پردہ کوئی چھوٹ نہیں دی جارہی کہ وہ ایران میں سرمایہ کاری کرے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت ٹرمپ انتظامیہ کے ایران کو جواب دہ بنانے کے مقصد پر گی گئی، اس میں مخصوص ایجنڈے پر بات نہیں ہوئی، تاہم بھارت کے ساتھ امریکا کی امید بھی زیرِ بحث آئی جس میں امریکا چاہتا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی جتنا جلدی ممکن ہوسکے ایران سے برآمدات کو صفر کردیں۔

مزیدخبریں