شوبز شخصیات کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار رنج و غم

شوبز شخصیات کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار رنج و غم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سابق خاتون اوّل اور مسلم لیگ(ن)کی سابق صدر بیگم کلثوم نواز شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔پرویز کلیم،کنول نعمان،سٹار میکر جرار رضوی،شاہدہ منی،ماہ نور،میگھا،صائمہ سلیم،عذرا آفتاب،اچھی خان،راشد محمود،آغا عباس،مدیحہ اشرف،مایا سونو خان ،سہراب افگن،یار محمد شمسی صابری،طالب حسین،عدنان طالب اور عباس باجوہ نے کہا ہے کہ مرحومہ کی جمہوریت کے فروغ کیلئے بے پناہ خدمات تھیں ان کے جہان فانی سے کوچ کرجانے کا دلی صدمہ ہے ۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔اچھی خان اورکنول نعمان نے کہا ہے کہ ہم لوگ مرحومہ کے جنازہ میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر فنکاروں کا کہنا تھا کہ فنّی اور دیگر مصروفیات کے باعث جنازہ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔کنول نعمان کا کہنا ہے کہ میرا تعلق ہمیشہ سے مسلم لیگ(ن)سے رہا ہے اس حوالے سے وہ میری قائد اور رہنماء تھیں۔وہ ایک شفیق اور پیار کرنے والی خاتون تھیں۔

مزید :

کلچر -