فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘میں کام کا تجربہ اچھا رہا،کرن ولجیت سنگھ

فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘میں کام کا تجربہ اچھا رہا،کرن ولجیت سنگھ
فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘میں کام کا تجربہ اچھا رہا،کرن ولجیت سنگھ

  

لاہور(فلم رپورٹر)عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوئی پاکستانی کی کامیاب فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کے بھی دو اداکاروں کو شامل کیا گیا جن میں ایک ٹی وی اداکار کرن ولجیت سنگھ بھی ہیں۔ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فلم کے لکھاری واسع چودہری نے بھارت میں ٹی وی شوز بنانے والے ہدایت کار روی رائے سے ملاقات کی اور بتایا کہ انہیں ایک ایسے بھارتی اداکار کی تلاش ہے جو ہیروئن کے والد نواب صاحب کا کردار ادا کرسکیں، یہ کردار کافی دلچسپ تھا، کیوں کہ یہ پاکستانیوں سے نفرت کرتا تھا لیکن بعد میں اس کے خیالات تبدیل ہوجاتے ہیں۔اس فلم میں کرن ولجیت سنگھ نے اداکارہ کبریٰ خان کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔فلم میں کام کے اپنے تجربے پر اداکار نے کہا کہ فلم کی ٹیم نے میرے ساتھ بہترین سلوک رکھا، دونوں ممالک کا اس طرح ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے، ہمیں ایسی بے مطلب لڑائیاں ختم کردینی چاہیے، ثقافتی تبادلہ ضروری ہے۔

خیال رہے کہ فلم کے پروڈیوسر اور مرکزی اداکار ہمایوں سعید نے اس کردار کے لیے رشی کپور سے بھی رابطہ کیا تھا، تاہم انہوں نے فلم میں کام سے انکار کیا تھا۔

مزید : کلچر