فیروزخا ن اور ثنا جاوید منی سکرین پر دھوم مچانے کیلئے تیار

فیروزخا ن اور ثنا جاوید منی سکرین پر دھوم مچانے کیلئے تیار
فیروزخا ن اور ثنا جاوید منی سکرین پر دھوم مچانے کیلئے تیار

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار فیروزخا ن اور ثنا جاوید جلد ہی ایک بار پھر منی سکرین پر دھوم مچانے آرہے ہیں۔ دونوں فنکاروں نے حال ہی میں ختم ہونے والی ڈرامہ سیریل’’خانی‘‘سے بے پناہ شہرت حاصل کی تھی جس میں فیروزخان نے میرہادی کامنفی کردار کیا تھا جو خانی نامی لڑکی سے جنون کی حد تک پیار کرتا ہے۔اس سیریل کے ڈائریکٹر انجم شہزاد تھے جن کی نئی سیریل’’ Romeo Weds Heer‘‘میں بھی فیروزخان اور ثنا جاوید نے دوبارہ اکٹھے کام کیا ہے لیکن ایک بالکل منفرد انداز میں،سیریل کے ٹیزر نشر ہوتے ہی ناظرین کی دلچسپی میں اضافہ ہوگیا ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق یہ ڈرامہ’خانی‘کا پارٹ ٹو ہے لیکن فی الحال اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ یہ سیریل سیونتھ سکائی نے پروڈیوس کی ہے جس کی کہانی ڈاکٹر یونس بٹ نے لکھی ہے۔ڈرامہ سیریل’خانی‘ میں تو فیروزخان کی شادی ثنا جاوید سے نہیں ہوسکی تھی لیکن اس باران کاخواب ضرور پورا ہوگا کیونکہ ڈرامے کا ٹائٹل بھی اس بات کا ثبوت ہے۔

مزید : کلچر