اکشے کمار اور رجنی کانت کی فلم’’ پوائنٹ ٹو زیرو‘‘کاٹریلر آج ریلیز ہو گا

اکشے کمار اور رجنی کانت کی فلم’’ پوائنٹ ٹو زیرو‘‘کاٹریلر آج ریلیز ہو گا
اکشے کمار اور رجنی کانت کی فلم’’ پوائنٹ ٹو زیرو‘‘کاٹریلر آج ریلیز ہو گا

  

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار کی آنے والی سائنس فکشن ایکشن فلم’’ پوائنٹ ٹو زیرو‘‘ گزشتہ 2 سال سے خبروں میں ہے اور شائقین کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔فلم کا پہلا ٹریلرآج ریلیز کیا جائے گا، جب کہ اسے رواں برس 29 نومبر کو ریلیز کیے جانے کا بھی امکان ہے۔اس فلم کے ذریعے اکشے کمار پہلی بار بھارتی اداکار رجنی کانت کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔اس فلم میں اکشے کمار ایک طاقتور ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو کئی صلاحیتوں کے مالک ہیرو کو بھی تھکا دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔یہ فلم بھارت کی 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اینتھریان‘ یعنی ‘روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے، جس میں رجنی کانت ہی ڈبل کرداروں میں نظر آئے تھے۔اس فلم کے حوالے سے رپورٹس تھیں کہ اس کا بجٹ 400 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اس کا بجٹ 5 سو 40 کروڑسے بھی زائد ہے۔اگرچہ اس فلم کا تاحال کوئی ٹریلر بھی ریلیز نہیں کیا گیا، تاہم فلم کی مقبولیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی سامنے آنے والی تصاویر نے بھی انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔اب اطلاعات ہیں کہ فلم کا پہلا ٹریلر 13 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا، جب کہ اسے رواں برس 29 نومبر کو ریلیز کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

مزید : کلچر