’’سوئی دھاگہ‘‘ فیملی انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ہے، انوشکا شرما

’’سوئی دھاگہ‘‘ فیملی انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ہے، انوشکا شرما
’’سوئی دھاگہ‘‘ فیملی انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ہے، انوشکا شرما

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ فیملی انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے فلم’’سوئی دھاگہ‘‘ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں گزشتہ کئی سالوں میں بہت زبرست کاروباری لوگ سامنے آئے ہیں اور میرا خیال ہے کہ اس سلسلے میں آغاز اور کاروبار کا فروغ بہت بڑی بات ہے اور یہی چیز فلم میں دکھائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ہمارے کرداروں کے لئے کوئی مواقع نہیں دیئے گئے لیکن اپنی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کرداروں کی جو سخت محنت اور ٹیلنٹ دکھایا گیا ہے وہ حقیقت میں متاثر کن کہانی ہے۔ فلم رواں سال 28ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر