سپیشل بچوں کی بحالی کیلئے خدمات سرانجام دینا عبادت ہے‘ میرا

سپیشل بچوں کی بحالی کیلئے خدمات سرانجام دینا عبادت ہے‘ میرا
سپیشل بچوں کی بحالی کیلئے خدمات سرانجام دینا عبادت ہے‘ میرا

  

کراچی (این این آئی) لالی وڈ اداکارہ میرا نے سپیشل بچوں کی بحالی کیلئے خدمات سرانجام دینے کو عبادت قرار دیدیا۔پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی دعوت پر کراچی میں سپیشل بچوں کے ادارے زینب ری ہیبلیٹیشن سنٹر اور سکول کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہاکہ سپیشل بچوں کے درمیان آکر مجھے جو ذہنی سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ اداکارہ نے سنٹر کے روح رواں حاجی مسعود پاریکھ اور سلمان پاریکھ کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچوں کی بحالی کا سنٹر اور سکول قائم کرکے ان لوگوں نے دنیا میں جنت کمالی ہے، دوسروں کو بھی ان کی تقلید کرنی چاہیے۔

مزید : کلچر