نوجوان گلوکار کا نغمہ ’’پاکستان ہے میدان میں ‘‘سوشل میڈیا پر وائرل

نوجوان گلوکار کا نغمہ ’’پاکستان ہے میدان میں ‘‘سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (پ ر) ایک روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ترانہ ’’پاکستان ہے میدان میں‘‘ بے حد پذیرائی حاصل کر گیا ہے۔ یہ ترانہ نوجوان گلوکار شرافت علی نے گایا ہے۔ اس کو انہوں نے خود لکھا اور کمپیوز کیا ہے۔ اس کا میوزک اُستاد امجد علی تافو نے تیار کیا ہے۔ اس سلسلے میں اس نغمہ کے گلوکار شرافت علی نے پیس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک عابد سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے اُن کے جذبے کی بے حد تعریف کی۔ گلوکار شرافت علی نے حب الوطن پاکستانیوں کی طرف سے ان کے نغمے کی پذیرائی پر اہل وطن کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ میری جتنی ہوصلہ افزائی کی گئی ہے میں اس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ وطن کیلئے میری جان بھی قربان ہے۔ انشاء اللہ آئندہ بھی یہی جذبہ برقرار رکھوں گا۔

مزید : کلچر