گلوکارہ مسکان اقبال کا ویڈیو سانگ ’’خاموشیاں‘‘ سوشل میڈیا پر لانچ

گلوکارہ مسکان اقبال کا ویڈیو سانگ ’’خاموشیاں‘‘ سوشل میڈیا پر لانچ
گلوکارہ مسکان اقبال کا ویڈیو سانگ ’’خاموشیاں‘‘ سوشل میڈیا پر لانچ

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ مسکان اقبال کا ویڈیو سانگ ’’خاموشیاں‘‘ سوشل میڈیا پر گذشتہ روز لانچ کردیا گیا ہے جس کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ مسکان اقبال کا کہنا ہے کہ گلوکاری میرا شوق ہی نہیں جنون ہے جس کی باقاعدہ تربیت لے رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں میری شناخت ایک ماڈل واداکارہ کی ہے مگر اصل میں گلوکاری ہی میری منزل ہے۔ اسی لئے ماڈلنگ اور اداکاری سے زیادہ میری توجہ گلوکاری پر ہی دے رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاپ راک سے زیادہ میلوڈی سانگ اور صوفیانہ کلام زیادہ پسند ہے۔ ’’خاموشیاں‘‘ سے پہلے صوفی کلام ’’بلھیا‘‘ ریلیز ہوچکا ہے اس کو بھی بے حد پذیرائی ملی تھی۔ مسکان اقبال نے کہا کہ ان دنوں اپنے تیسرے ویڈیو سانگ کی تیاری کر رہی ہوں جس کی ریکارڈنگ محرم کے بعد کروں گی۔

مزید : کلچر