سینئر اداکار کمال ایرانی کی 29ویں برسی آج منائی جائے گی

سینئر اداکار کمال ایرانی کی 29ویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور (فلم رپورٹر) ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار کمال ایرانی کی 29ویں برسی آج منائی جائے گی۔کمال ایرانی کا اصلی نام سید کمال الدین صفاوی تھا۔کمال ایرانی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز سید فضل احمد فضلی کی فلم ''چراغ جلتا رہا''سے 1961ء میں کیا۔فلموں کے علاوہ انہوں نے تھیٹر پر بھی کام کیا جبکہ انہیں منفی کرداروں میں بہت پسند کیا جاتا تھا۔کمال ایرانی نے فلموں میں نامور فنکاروں محمد علی، وحید مراد، ندیم، سدھیر، زیبا ، دیبا ، شمیم آرا اور دیگر کے ساتھ عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے اور اس کے علاوہ وہ ٹی وی پر بھی اداکاری کرتے رہے۔فلم انڈسٹری میں بحرانی کیفیت کے باعث وہ کراچی شفٹ ہوگئے ۔ ان کی قابل ذکر فلموں میں خان بہادر، آ ئینہ ، بہاروں پھول برساؤ، مہران جمالی، سوہنی مہینوال، سنگدل سمیت 100 سے زائد فلمیں شامل ہیں۔

مزید : کلچر