سلمان خان کا فلم ’’دھوم 4‘‘ میں ولن کے کردار سے کام کرنے سے انکار

سلمان خان کا فلم ’’دھوم 4‘‘ میں ولن کے کردار سے کام کرنے سے انکار
سلمان خان کا فلم ’’دھوم 4‘‘ میں ولن کے کردار سے کام کرنے سے انکار

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار سلمان خان کا فلم ’’دھوم 4‘‘ میں ولن کے کردار کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اداکار سلمان خان کو فلم ’’دھوم 4‘‘ میں منفی کردار کی پیشکش کی گئی اور منی کردار کے حوالے سے انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ ولن کے کردارکے لئے آرام دہ محسوس نہیں کرتے جس کے باعث سلمان خان نے فلم سے انکار کردیا ہے اور اب فلمساز اداکار شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کے ناموں پر بھی غور کر رہے ہیں جبکہ یش راج فلمز نے فلم کے حوالے سے کسی بھی پیش رفت کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید : کلچر